حکومت کا الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز کیلئے بڑا اقدام

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی حکومت نے الیکٹرک وہیکلز (EV)کے چارجنگ سٹیشنز کو بجلی کنکشن فراہم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت لیسکو سمیت تمام متعلقہ کمپنیوں کو ایک روز کے اندر ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ وزار ت پاور ڈویژن نے مراسلہ جاری کر کے کہا ہے کہ ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی پر میٹریل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جلد از جلد کنکشن دیا جائے۔ نیکا سے منظوری ملنے کے ساتھ ہی چارجنگ اسٹیشن لگانے والوں کو بجلی کنکشن فراہم کیا جائیگا۔ اب ایک ہی اراضی پر الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن کے لیے علیحدہ کنکشن بھی دیا جا سکے گا، جو قبل ازیں ممکن نہیں تھا۔الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز کو پروموٹ کرنے کے لیے قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں