حکومت کا بجلی چوری ‘ خسارے پر قابو پانے کیلئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے بجلی چوری اور خسارے پر قابو پانے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔وفاقی حکومت نے بجلی چوری اور بڑھتے ہوئے مالی خسارے پر قابو پانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں بجلی چوری اور لائن لاسز کا درست تخمینہ لگانے کیلئے بین الاقوامی تھرڈ پارٹی سٹڈی کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے لیسکو کو باضابطہ مراسلہ ارسال کرتے ہوئے لائن لاسز اور مالی خسارے کا جامع جائزہ لینے کیلئے غیر جانبدار تھرڈ پارٹی سے اسٹڈی کروانیکا کہا ہے۔ اس تحقیق کے دوران ٹیکنیکل اور ٹرانسمیشن لائن لاسز کی مکمل رپورٹ تیار کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں