حکومت کا بڑا اقدام،کاروباری خواتین کیلئے انکم ٹیکس میں25فیصد رعایت

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے خواتین کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین کاروباری شخصیات اپنی انکم ٹیکس ریٹرنز میں 25 فیصد ٹیکس رعایت حاصل کر سکیں گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کر دیا ہے۔ رعایت انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکنڈ شیڈول پارٹ 3کے تحت دی جائیگی۔انکم ٹیکس ریٹرن میں خواتین کاروباری افراد کے لیے علیحدہ ٹیب متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی 25 فیصد ٹیکس کنسیشن کلیم کر سکیں گی۔ڈی جی آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ان لینڈ ریونیو نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں