حکومت کا دریائے چناب پر4ڈیمز بنانے کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے حکومت نے چناب پر چار ڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔واپڈا نے چناب پرچارڈیم بنانیکافیصلہ کیاہے،حکام واپڈا کیمطابق تقریبا تین سو ارب روپے مالیت کا منصوبہ چارسال میں مکمل کیا جائیگا، اضافی پانی ڈیمزمیں ذخیرہ کرکے سیلابی صورتحال پرقابو پایا جائیگا، 45لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ اور 330میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ دستاویز کے مطابق چنیوٹ اور شاہ جیوانہ ڈیمز سے 80،80 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، بھارت مون سون سیزن میں دریائے چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیتا ہے، اچانک سیلاب سے کھڑی فصلوں اور املاک کو نقصان پہنچتا ہے۔ واپڈاحکام کاکہنا ہے کہ خشک سالی کے دوران بھارت دریائے چناب کا پانی اچانک روک بھی لیتا ہے، مستقبل میں سیلاب اورقلت آب سے نمٹنے کے لیے پلان تیار کیا گیا ہے، سیلابی صورتحال یا پانی میں کمی کی صورت میں ڈیم موزوں ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں