25

حکومت کا کاروبار کے حوالہ سے بڑا فیصلہ لینے کیلئے اقدامات شروع

سرگودھا (بیورو چیف) حکومت کا بڑا فیصلہ سموگ سے بچنے اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں کاروبار صبح 7بجے شروع کرکے نماز مغرب تک ٹائم ٹیبل مقرر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے اس سے نہ صرف سموگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ توانائی کے بحران پر بھی قابو پایا جاسکے گا اس وقت پاکستان میں سموگ اور توانائی بحران شدت اختیار کرتے جارہے ہیں جس پر حکومت نے ملک بھر میں کاروبار کے حوالہ سے بڑا فیصلہ لینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جس کے مطابق تمام کاروباری مراکز صبح 7بجے سے اپنے کاروبار کا آغاز کرینگے اور نماز مغرب کے وقت تمام کاروباری مراکز’ مارکیٹیں’ پلازے’ شاپنگ مالز بند کردیئے جائینگے خلاف ورزی پر کاروباری مراکز 7روز کیلئے سیل کردیئے جائینگے اس کا مقصد سموگ اور توانائی بحران پر قابو پانا ہے حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس سے لی جائیگی اور اس ضمن میں صوبوں کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں