25

حکومت کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکیج متعارف

سرگودہا ( بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی طور پر تاریخی انعامی پیکج متعارف کرایا ہے جسکے تحت 25 ایکڑ اور اس سے زائد رقبہ گندم کے زیرِ کاشت لانے پر اربوں روپے مالیت کے1ہزار ٹریکٹرز جبکہ ساڑھے بارہ تا25 ایکڑ گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز قرعہ اندازی کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کسان و نمبردار کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور اے ڈی سی ار فہد محمود، اسسٹنٹ کمشنرز کے علاؤہ محکمہ زراعت کے افسران ، جامعہ سرگودہا کے ز رعی ماہرین، زرعی گریجویٹس اور گندم کے کا شتکا روں و نمبرداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ امسال سرگودہا ڈویڑن میں گندم کی کاشت کا ہدف 17 لاکھ 40 ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں