5

حکومت کا ہرمنصوبہ ریکارڈ وقت میں پورا ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا کہ الحمد للہ ، جو76سالوں میں بار بار وعدوں کے با وجود نہیں ہو سکا، ہماری حکومت نے وہ چار مہینے سے بھی کم وقت میں اللہ کے فضل سے ممکن کر دکھایا ہے۔ مخالفین صرف قوم کو گمراہ کرنیمیں مصروف ہیں ۔ اپنے اخباری بیان میں انکا کہنا تھا کہ عوام کو بھاری بجلی کے بلوں سے نجات کیلئیسولر جیسی نعمت دی جا رہی ہے ا سکو خدمت کہتے ہیں جو مریم نو ا ز شر یف کے ہر وعدے کی تکمیل میں عوام دیکھ رہی ہے ۔جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی اس نے عوام کی خدمت کی ۔ ہماری حکومت میں ہر وعدہ ، منصوبہ ریکارڈ وقت میں نا صرف پورا ہوگا بلکہ ناممکن سمجھے جانے والے وعدے مکمل ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں