17

حکومت کا 8جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 8جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ کی منظوری عیدالاضحی کے بعد لی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5جون بلائے جانے کا امکان ہے جبکہ 8 جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے، ترقیاتی بجٹ کیلئے 1200 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال کی نسبت 260 ارب روپے اضافی ہو گا، وزارتوں اور ڈویژنز نے 2900 ارب روپے سے زائد مانگے تھے ان کی تجاویز کو ترقیاتی بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں