حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 114 چوہدری شکور گجر نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کا قیام عمل میں نہ آنے کی وجہ سے شہری و دیہی علاقوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہور ہے، پنجاب اسمبلی فی الفور قانون سازی کرے اور بلدیاتی انتخابات کے بعد اختیارات کے بعد اور فنڈز اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی کی بجائے عوام کے حقیقی نمائندوں تک منتقل ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ آج کسان مشکلاتسے دوچار ہیں، ہم نے کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کے لئے جامع منشور پیش کیا ، حکومت کسان کو نقصان سے بچانے کیلئے وئیر ہائوسز کی تعمیر کرے تاکہ کسان اپنی اجناس فروخت نہ ہونے پر انہیں ویئر ہائوسز میں رکھوا کر اس کے عوض قرض حاصل کر سکیں اور اگلی فصل کاشت کر سکے ۔ اسی طرح فئیر پراس شاپس قائم کی جائیں جہاں سے کسان کو معیاری زرعی ادویات مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں