حکومت کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے

فیصل آبا د( سٹاف رپورٹر)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ کسانوں کے ایک و فدسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی اور ایندھن کی بہت زیادہ قیمتوں نے سب سے زیادہ کسان کو متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے فصلوں کی پیداواری لاگت زیادہ اور آمدن کم ہو گئی ہے۔ کھاد اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافہ ہو چکا ہے بلکہ مارکیٹ میں کھاد بلیک میں مل رہی ہے۔ صنعت و تجارت کے اس دور میں شعبہ زراعت کسی بھی حکومت کے لئے ترجیح نہیں، ہر دور میں زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے اقدامات کی بجائے زرعی اجناس کی درآمد کو ترجیح دی گئی جس کے نتیجے میں زراعت کا شعبہ زبوں حالی اور کسان بد حالی سے دوچار ہو چکاہے۔انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں، زرعی اجناس کی کم ہوتی قیمت ،بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت نے زرعی شعبے کو سنگین بحران سے دوچار کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں