2

حکومت کسان کی ترقی کیلئے زراعت کے شعبہ کو ریلیف دے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے سابق صدر میاں آصف اسلم نے کہا ہے کہ ایک طرف عوام مہنگا ئی سے لاچار ہے تو دوسری جانب ملکی زراعت بد حالی کا شکار ہے کسان دن رات زمین کے سینے سے اناج اگا کر ہماری غذائی ضرور یات پوری کرتے ہیں، لیکن ہمارے پنجاب سمیت پاکستان کے محنت کش کسان معاشی بد حالی کا شکا ر ہیں جس طرح بھارتی پنجاب کے حکمران کسانوں کو سستی کھاد ادویات اور دیگر سہولیات دیتے ہیں اس طرح ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتیں کسانوں کا خیال نہیں رکھتی جو کہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشا ن ہے کسان کو بلا سود آسان اقساط پر گرین ٹریکٹرز فراہم کئے جا رہے ہیں لیکن سود کی رقم زیادہ ہے کسانوں کی خدمت میںکب کسر چھوڑیں گے۔ تاجر برادری اپنے کسان بھائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کسان کی ترقی اور آسانی کیلئے حکومت پنجاب زراعت کے شعبے کو بہتر بنائے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی کیلئے کسان کارڈ کا اجرا کیا ہے، کاشکاروں کو پیداواری قرضے دیئے جا ئے، کاشتکار، کسان کارڈ سے اربوں روپے کے کھاد، بیج اور دیگر زرعی کب ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی میکانزیشن کے ذریعے کسانوں کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر کب گامزن ہو گے،، زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر کام تیزی جلد لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں