38

حکومت کس کی ہوگی ، کون اقتدار میں آئیگا ، شہریوں میں موضوع بحث

کمالیہ(نامہ نگار) حکومت کس کی ہوگی کون اقتدار میں آئے گا کون حکومت بنائے گا کمالیہ کے سیاسی حلقوں تاجروں اور عام شہریوں میں ایک ہی سوال تمام دن یہی موضوع بحث بنا رہتا ہے۔ تفصیل کے مطابق آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد اب اگلا مرحلہ قومی اور صوبائی حکومتیں بنائے جانے کا ہے اس سلسلہ میں جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے کمالیہ کے سیاسی ڈیروں تاجر برادری اور عام شہریوں میں دن بھر ایک ہی سوال دیکھنے کو مل رہا ہے کہ حکومت کون سی جماعت بنائے گی تمام سیاسی سرگرمیاں اس وقت رکی ہوئی ہیں اور سب کی نظریں تمام دن ٹی وی چینلز پر ہی رہتی ہے کہ ملک کی سیاست میں کیا ہونے جا رہا ہے کمالیہ کے شہریوں کے ذہنوں میں ایک ہی سوال ہے کہ حکومت کون بنائے گا تاہم جو پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پر امید ہے کہ ان کی پارٹی ہی حکومت بنائے گی اور ہم اقتدار میں آئیں گے اور اقتدار میں ا کر عوام کے مسائل حل کروائیں گے یہ تو اب کچھ دن ہی باقی ہے جس میں یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ اقتدار کون سی پارٹی کے ہاتھ میں آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں