37

حکومت کو صنعت وتجارت پرخصوصی توجہ دینا ہوگی

فیصل آباد ( پ ر) سٹی کلاتھ بورڈ (رجسٹرڈ) کے صدر شیخ امجد عقیل’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ سمیت دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ حکومت کو صنعت و تجارت پر خصو صی توجہ دینا ہو گی فیصل آباد میں تیس فیصد پاور لو مز انڈسٹری کی بندش تشویشناک ہے عالمی مالیاتی اداروں کے ایماء پر بجلی ‘ گیس اور پٹرول کے نرخ بڑھانے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آ چکا ہے غریب کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ٹیکسٹائل سیکٹر کی حالت بھی قابل رحم ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن کی باہمی سیاسی چپقلش کے باعث عام آدمی کا معیار زندگی ابتر ہو رہا ہے ملک میں غربت’ مہنگائی’ اور بے روزگاری کا دور دورہ ہے حکمران مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں