33

حکومت کو کسی بھی وقت گرایا جاسکتا ‘ PTIرہنماکا دعویٰ

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کو کسی بھی وقت گرایا جاسکتا ہے ۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین کے تحت عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید کی جاسکتی ہے مگر جج کی ذات پر تنقید نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ختم کرنے کے بہت سارے آئینی طریقے ہیں، ہماری حکومت بھی آئینی طریقے سے ختم ہوئی، عدم اعتماد کا ووٹ ہوا۔پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے ، خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخاب کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں بھی پی ٹی آئی بڑی جماعت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی وزیراعلیٰ کہتا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے تو یہ غیرآئینی ہوگا اسکی مخالفت کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں