حکومت کیخلاف پروپیگنڈاکرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اور ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے پیکا قانون میں تبدیلی کیلئے ترمیم کے مسودے پر اپنی رائے دے دی ہے۔پیکا قانون کے قواعد و ضوابط میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے اور ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لے کر وزارت داخلہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ترمیم وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔وزیرداخلہ کی عدم موجودگی میں وزیر قانون و پارلیمانی امور ترمیم پیش کریں گے۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری کے بعد حکومتی ادارے ایکشن میں آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں