حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ضلعی افسران نے شرکت کی اور مختلف شعبوں میں جاری حکومتی منصوبوں پر پیش رفت رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھونے پرائس کنٹرول کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور گراں فروشی کے خاتمے کیلئیسخت اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ عوامی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو ترجیح دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اور اس سلسلے میں تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھائیں۔ اجلاس کے دوران عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا اور ان پر عملدرآمد کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائیں اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں