حکومت کی ایک سالہ کارکردگی میں مہنگائی کا کوئی مسئلہ نہیں رہا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ایک سالہ کارکردگی میں مہنگائی کا کوئی مسئلہ نہیں رہا – غریب عوام طلبا کسان اور مینارٹیز کے لوگوں سمیت تمام طبقات کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے-پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے تین سالہ اقتدارمیں عوام اور ملک کومشکلات میں دھکیلنے بنیادی سہولتوں سے محروم کرنے اور سوشل میڈیا سے پراپیگنڈے کے علاہ کوئی کام نہیں کیا-ان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کے خطوط پڑھنے والا کوئی نہیں، انجام صرف باسکٹ ہی ہوگا۔ نے عوام ذاتی مفادات پر مبنی اتحادوں کو خوب جانتے ہیں، اپوزیشن انتظار کرے، اگلے عام انتخابات 2029 میں ہی ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اتحاد بنانا ہے تو دہشت گردی، معاشی استحکام اور بیروزگاری کے خاتمے کیلیے بنائیں مگر ثابت ہو تاہے کہ پی ٹی آئی کاایسا کوئی ایجنڈانہیں بانی کے لکھے گئے مضامین سے بھی انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگاانہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس عوام کیلیے کوئی ٹھوس پروگرام نہیں، پی ٹی آئی نے صرف دھوکا دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں نمایاں کمی، برآمدات میں اضافہ، اور ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں