12

حکومت کی تاجروں کوریلیف دینے کی باتیں طفل تسلیاں ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اورسپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی اسلم بھلی ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اوردیگر عہدیدداروں شیخ جاوید اسلم، صابر علی ، ابو بکر۔علی رضا اور شیخ سلیم پاشا نے کہا ہے کہ جب تک حکومت بے جا غیر ضروری ٹیکسوں کا بوجھ کم کرکے تاجروں کو ریلیف نہیں دیتی ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینے کی باتیں محض طفل تسلیاں ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور اسکے وقار کی سربلندی کیلئے تاجروںنے ہر حکومت میں ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آج بھی تاجر برادری وطن عزیز کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں