حکومت کی جانب سے صحت عامہ کی بہتری اولین ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں صحت عامہ کی سہولیات کو بہتر بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کامران اشرف کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پرچی کاونٹر، او پی ڈی کلینکس، ایمرجنسی، لیبارٹری، فارمیسی اور دیگر وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا اور علاج، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کے رویے اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے رائے لی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ہدایت کی کہ صفائی، سٹاف کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کو مزید بہتر اورمفت ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں