فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریا ست پاکستان کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان کا وقاربلند ہوا ہے۔ دونوں فریقین کو مذاکرات کے ٹیبل پر لانا ایک بہت بڑی کامیا بی ہے۔امریکہ اور ایران کی پاکستان میں میزبانی ایک عظیم شرف اور خیر کا کام ہے۔حکومت کی سفارتکار ی اور کوششیں لائق تحسین ہیں۔ عوام اور سیاسی، مذہبی، عسکری قیادت اور تمام اسٹیک ہولڈرزکی نیک تمنائیں اور مشترکہ جدوجہد سے یہ ناممکن کام ممکن ہوا۔آج کا یہ عظیم اجتماع اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہے کہ یہ عارضی جنگ بندی مستقل امن میں تبدیل ہو جائے اور حکومت کی تمام کوششیں رنگ لے آئیں اور ریاست پاکستان جس عظیم مقصد کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔




