2

حکومت کی سپورٹ کے بغیر فلم انڈسٹری کی بحالی ممکن نہیں’ ریشم

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے زوال میں بہت سے عوامل کار فرما تھے شوبز سرگرمیوں کے ماند ہونے سے اور فلم انڈسٹری کے غیر فعال ہونے سے اس شعبہ سے وابستہ ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہوا۔ پنجابی فلموں کے نہ بننے سے پنجاب میں فلموں میں دلچسپی کم ہوئی۔ بزنس کم ہونے پر سنیمائوں کو بزنس سنٹرز بنا دیا گیا اور یوں فلم بینوں کو اس اہم میڈیم سے دور کر دیا گیا آج بھی اگر فلم میکر پروڈیوسر اور حکومت مل بیٹھ کر انڈسٹری کی بحالی کیلئے منصوبہ بندی کریں تو ایک بار پھر پاکستان فلم انڈسٹری ماضی کی طرح بحال ہو سکتی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایک جیسے موضوع پر بننے والی فلموں نے بھی انڈسٹری پر بُرے اثرات مرتب کئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی جانب جھانکنے کے بجائے حکومت انڈسٹری کی بحالی کیلئے ساتھ دے تو اس صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد کو ایک بار پھر روزگار کے مواقع حاصل ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں