حکومت کی صنعتی صارفین کیلئے نیا ٹیرف نظام متعارف کرانے کی تیاری

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے نیا ٹیرف نظام متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ وزا ر ت توانائی (پاور ڈویژن) صنعتی صارفین کی سہولت اور بجلی کے مثر استعمال کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا اختیاری ملٹی ٹیرف ٹائم آف یوز (ToU)نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایت پر اس حوالے سے متعدد اندرونی مشاورتی اور تکنیکی اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں۔مجوزہ فریم ورک کے تحت صنعتی صارفین کو ملٹی سلیب ٹیرف ڈھانچے میں شامل ہونے کا اختیار دیا جائے گا، جس میں بجلی کی قیمتوں کا تعین مختلف اوقات میں اوسط مارجنل لاگت کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں