5

حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں پر اظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ریلو ے روڈ آفتاب احمد بٹ نے کہا پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ ان کے اچھے کام بھی ان کے کام نہیں آئینگے، عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ ٹریفک قوانین اور واسا پراپرٹی ٹیکس میں جو ظالمانہ پالیسی عوام پر مسلط کی گئی ہے اس پر عوام کا ردعمل شدید ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو کو پنجاب کی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنی ہوگی، عوام دو ہزار کے چالان پر اپنی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا رہے ہیں، جس حالات خراب ہونگے پنجاب کی ماں کو سوچنا ہوگا کہ اس کے ادارے عوام کو تنگ کر رہے ان کو روکنا ہوگا۔کرپشن کے نئے راستے کھول دیے گئے ہیں جس سے ادارے تو خوش ہونگے مگر عوام رو رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں