فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) سابق ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے اشیاء خورد و نوش عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کی خاطر کڑی شرائط تسلیم کرنے ‘ بجلی ‘ گیس ‘ پٹرولیم مصنوعات نرخ بڑھانے کے فیصلہ کا تمام تر بوجھ پاکستان کے 22کروڑ عوام پر پڑے گا ملکی ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہوں گی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ ملکی انڈسٹری پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے محنت کش بے روزگار ہو رہے ہیں ملکی رینیو میں کمی ہو رہی ہے اگر حکومت اپنے غیر ترقیاتی اخراجات کم کرتی اور وزراء ‘ مشیروں کی تعداد میں کمی لاتی ہے اور انڈسٹری کے فروغ پر توجہ دیتی ہے تو ہمیں غیر ملکی قرضوں کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کی غلامی کا کشکول توڑ دیں ملک میں خود انحصاری کو فروغ دیا جائے ۔
41