53

حکومت کی پٹرول سستا کرکے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد(بیوروچیف)بجلی فی یونٹ پانچ روپے 62پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کی منظوری کی صورت میں صارفین پر49ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست دے دی جس پر اتھارٹی31جنوری کو سماعت کرے گی۔سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا۔ درخواست کے مطابق دسمبر میں7ارب41 کروڑ80لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔اس سے قبل، رواں ماہ کے آغار میں نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں