15

حکومت کے نان ٹیکس ریونیو میں 1998ارب کا اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت کے نان ٹیکس ریونیو میں 1998ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال نان ٹیکس آمدن 4959ارب روپے تک پہنچ گئی،گزشتہ مالی سال پیٹرولیم لیوی حکومت کی آمدن کا بڑا ذریعہ رہی،عوام سے پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 201ارب روپے کا اضافہ ہوا۔دستاویز کیمطابق گزشتہ سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1220 ارب روپے وصول ہوئے،2023-24 کے دوران پیٹرولیم لیوی کا حجم 1019 ارب روپے رہا تھا،حکومت نے رواں سال پیٹرولیم لیوی سے 1468 ارب روپے آمدن کا تخمینہ رکھا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے پیٹرولیم لیوی سے آمدن میں 248 ارب اضافہ متوقع ہے،اس سال پیٹرولیم لیوی کی شرح میں بتدریح اضافہ متوقع ہے،حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 78 روپے فی لیٹرتک لیوی وصول کررہی ہے،اس سال پیٹرولیم لیوی کی شرح میں بتدریح اضافہ متوقع ہے۔کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 48ارب روپے الگ سے ملیں گے،رواں سال پیٹرول،ڈیزل پر 2.50روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے،گزشتہ سال نان ٹیکس ریونیو کا دوسرا بڑا ذریعہ اسٹیٹ بینک کا 2619 ارب کا منافع رہا،رواں مالی سال کے دوران نان ٹیکس ریونیو 5147 ارب روپے تک جانے کا تخمینہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں