حکومت گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ انڈسٹری کیلئے سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ سے معیشت غیر مستحکم ہوگی 75 فیصد انڈسٹری متبادل ذرائع سے چل رہی ہے جبکہ 50فیصد پیداو ا ر ی لاگت پوری نہ ہونے کی وجہ سے بندپڑی ہیں ایسے حالات میں سوئی گیس اور بجلی کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ کمی ہونی چاہئے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اپیل ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافے کافیصلہ واپس اور پاور کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعدبجلی کی قیمت میں کمی کی جائے-ان کاکہناتھا وزیراعظم معاشی استحکام کاایجنڈالے کرآ ئے ہیں اگرانڈسٹری نہیں چلے گی تو معاشی استحکام ممکن نہیں- انڈسٹری معیشت کابنیادی ستون ہے پیداواری لاگت میں اضافہ مہنگی بجلی اوردیگر عوامل پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے-انہوں نے کہاکہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی نیک شگون ہے مگرط طبقات کا بڑامسئلہ بجلی بلزہیں جوکہ ناقابل برداشت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں