حکومتIMFکی آخری شرط بھی پوری کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اجرا کی حتمی منظوری میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو 15نومبر سے قبل گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ شائع کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس سے پہلے دیگرتمام شرائط پوری کرچکے، آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ کے جلد اجرا پراصرارکیا گیا، رپورٹ کے اجراء کیلئے تکنیکی امور کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کیمطابق ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دی جائیگی، آئی ایم ایف کے تحت 1 ارب اورکلائمیٹ فنانسنگ کی مد 20 کروڑ ڈالر ملیں گے، گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ جاری ہونے کے بعدہی بورڈ اجلاس طلب کیاجائیگا،رپورٹ میں سرکاری اداروں میں انتظامی کمزوریوں، کرپشن کے خدشات کی نشاندہی شامل ہے۔حکام وزارت خزانہ کیمطابق قانون کی عملداری کی کمزور صورتحال اور دیگر خدشات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں، سرکاری اداروں میں کمزوریوں کے تدارک کیلئے اصلاحات بھی تجویز کی جائیں گی،آئی ایم ایف سے عمل درآمد کا باقاعدہ فریم ورک بھی شیئرکیا جائے گا،رپورٹ کے اجراکی اصل تاریخ جولائی تھی، پھر اگست 2025 مقررکی گئی،حکومت نے حالیہ اقتصادی جائزہ مذاکرات میں آئی ایم ایف سے مزید مہلت مانگی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں