3

حکومتPTIمذاکرات سوالیہ نشان بن گئے ؟

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پی ٹی آئی حکومت مذاکرات سوالیہ نشان بن گئے’ مذاکرات کیلئے بانی PTI کی اتوار تک مذاکرات نتیجہ خیز بنانے کی شرط پوری ہوتی دکھائی نہیں دیتی بانی اور بشریٰ بی بی کو پیر کے روز سزا ہو سکتی ہے جس کے بعد سول نافرمانی کی دھمکی پر عمل ہونے سے حالات ایک بار پھر خراب ہو سکتے ہیں، گزشتہ دنوں قیدی نمبر 804 عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی شروع میں یہ کمیٹی 3ارکان پر مشتمل تھی بعد میں 6رکنی بنا دی گئی حکومت کی طرف سے ابھی تک کمیٹی فائنل نہیں کی گئی۔ وزیراعظم کے مشیر عقیل ملک نے رسمی طور پر بتایا ہے کہ کل تک مذاکراتی ٹیم کا اعلان ہو جائیگا اسطرح اتوار تک کی ڈیڈلائن سے پہلے کوئی فیصلہ متوقع نہیں ہے حکومت اور دوست مذاکرات غیر مشروط کرنا چاہتے ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی 9مئی فالس فلیگ آپریشن اور 26نومبر Dچوک سانحہ پر سپریم کورٹ سینئر ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کے مطالبے پر مُصر ہے جو پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا اسطرح اگلے ہفتہ حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں