1

حیدر علی نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس گراں پری میں حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔حیدر علی نے 54عشاریہ 71میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔سلور میڈل حاصل کرنے والے جاپان کے یاماتی شمبو نے 51 عشاریہ 96 میٹر کی تھرو کی۔41 سالہ حیدر علی نے چوتھی باری میں اپنی سب سے بڑی تھرو کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں