104

حیدر کھرل کا اصلی چہرہ بے نقاب

جڑانوالہ(نامہ نگار)حیدر گارڈن کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کروانے گئے کام کی مین گیٹ پر جہازی سائز کی فلیکس لگا کر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار این اے96رائے حیدر کھرل کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا،رائے حیدر کھرل نے اپنے نام پر کالونی بنا کر شہریوں کو کروڑوں روپے کے پلاٹس فروخت کئے مگربنیادی سہولیات فراہم نہ کیں،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار این اے 96 رائے حیدر کھرل کی کالونی میں رہائش پذیر مکینوں نے حیدر گارڈن میں بنیادی سہولیات فراہم نہ ہونے پر احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنایا اور اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جانیوالی گلی کے فلیکس حیدر گارڈن کے مین گیٹ پر آویزاں کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں