خاتون سے اجتماعی زیادتی کی بوگس کال کرنیوالاگرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) رضا آباد پولیس نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی بوگس کال کرنیوالے ملزم کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا ، بتایا جاتا ہے کہ رضا آباد کے رہائشی ملزم ابوبکر نے ریسکیو15پر کال کی 10اوباش ملزمان اُسکی خالہ سے زیادتی کررہے ہیں جس پر پولیس پارٹی مو قع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ ایسا کوئی وقوعہ نہ ہوا ہے بلکہ انکی بعض ملزمان سے معمولی جھگڑا ہوا ہے جس پر پولیس نے کالر کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں