خاتون سے بداخلاقی’دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

جڑانوالہ (نامہ نگار) پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے ایک ماہ بعد نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر کر طلاق یافتہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 266ر-ب کی رہائشی مقدس بی بی نے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ سائلہ طلاق یافتہ خاتون ہے اور الزام علیہ صابر ولد ذوالفقار ساکن 266ر-ب نے 16دسمبر 2024کو نوکری دلوانے کے بہانے اسے بلوایا اور گاڑی میں بیٹھا کر 200ر-ب لاٹھیاں والا میں ایک مکان میں لے گیا جہاں الزام علیہ اور اسکے ایک نامعلوم ساتھی نے گن پوائنٹ پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے خاتون کی درخواست پر ایک ماہ بعد 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں