خاتون سے بد اخلاقی کرنے والا گرفتار

لاہور (بیورو چیف)لاہور شہر میں 30سالہ خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری رسپانس دیا ۔ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزم وکیل نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ اختر نواز نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں