خاتون سے ناجائز اسلحہ برآمد

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن پولیس نے خاتون سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کردیا’ تفصیلات کے مطابق نامعلوم کالر کی جانب سے 15پر کال کہ غوثیہ کالونی بلاک نمبر2 میں ایک خاتون ہوائی فائرنگ کر رہی ہے جس پر مقامی پولیس تھانہ ماموں کانجن لیڈیز پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئی (ف) خاتون کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جس سے پسٹل برآمد کر کے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم پر مقدمہ درج کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں