خاتون صحافی کی فیروز خان کیساتھ تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکار فیروز خان کی لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں دیر سے پہنچنے پر خاتون صحافی کے ساتھ تیز جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔فیروز خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں اور ان کی شخصیت اور نجی زندگی ہمیشہ ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتی ہے۔ ان کی فین فالوونگ بھی بہت بڑی ہے، لیکن حالیہ دنوں میں وہ ایک غیر پیشہ ورانہ رویئے کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہو گئے ہیں۔فیروز خان کو لاہور میں ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر رحیم پردیسی کے ساتھ باکسنگ میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں شرکت کرنا تھی، لیکن وہ اڑھائی گھنٹے دیر سے پہنچے، جس کی وجہ سے تمام شرکا کو ان کا انتظار کرنا پڑا۔ اس تاخیر پر لاہور کی صحافی عنبرین فاطمہ نے انہیں کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔عنبرین فاطمہ نے کہا کہ، ہمیں سختی سے ہدایت دی گئی تھی کہ وقت پر پہنچیں، ہم سب وقت پر یہاں پہنچے لیکن فیروز خان اڑھائی گھنٹے دیر سے پہنچے۔ آپ لوگ صرف مداحوں اور میڈیا کی حمایت کی وجہ سے سٹار بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں