خاتون نے چھری مار کر ساتھی ملازمہ کو زخمی کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ ٹی اینڈ ٹی کالونی میں پنکھا چلانے کے جھگڑے پر گھریلو ملازمہ نے ساتھی ملازمہ کو چھری کے وار کر کے بری طرح گھائل کر دیا، مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، تاہم سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کے نوٹس پر تھانہ صدر پولیس نے گھریلو ملازمہ کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹی اینڈ ٹی کالونی کی معروف سیاسی شخصیت خالد رفیع چیمہ کے بیٹے حسن رفیع چیمہ کے گھر پر نوکری کرنے والی گھریلو ملازمائیں 18سالہ مہک کا اپنی ساتھی ملازمہ رمشا کیساتھ مبینہ طور پر پنکھا چلانے پر جھگڑا ہوا تو رمشا نے ساتھی ملازمہ مہک کے گلے پر چھری کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا تو حسن رفیع چیمہ کا ڈرائیور زخمی مہک کو الائیڈ ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا تو تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے گھریلو ملازمہ ملزمہ رمشا کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں