46

خاتون پرتیزاب پھینکنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

کمالیہ(نامہ نگار)خاتون پر تیزاب پھینکنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق آمنہ بی بی نے تھانہ سٹی کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے گھر واقع محلہ غوثیہ آباد سٹاپ نمبر 3 سے نکلی ہی تھی کہ گھر کے باہر کھڑے دو نامعلوم افراد جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے انہوں نے مجھ پر تیزاب پھینک دیا جس سے میرے کپڑے جھلس گئے اور میں نے پیچھے بھاگ کر جان بچائی جس پر آمنہ بی بی کی درخواست پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں