خاتون پر تشدد اور بال کاٹنے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سر کے بال کاٹنے والے افرادکیخلاف قا نون متحرک ہوگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر337ج ب کی سونیہ کورب نواز وغیرہ تین افراد نے تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے قینچی کے ساتھ اس کے سرکے بال کاٹ دئیے ۔شور واویلہ سن کر اہل دیہہ موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے ملزم کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں