خاتون پر تشدد کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)بکریاں چروانے گئی خاتون کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔معلوم ہواہے کہ بشپ ٹائون کی شازیہ پروین گھر کے سامنے خالی رقبہ پر بکریاں چروا رہی تھی ۔انوار وغیرہ چار افرادڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر آگئے اور اس کو زدوکوب کر تے ہو ئے شدید زخمی کر دیا ۔شور شرابہ سن کو بعض افراد موقع پر آگئے ۔جنہیں دیکھ کر ملزمان فرارہو گئے اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں