خاتون پر تشدد کرنیوالے مقدمہ کی زد میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)چار اور چار دیواری کا تقدس پامال کر تے ہو ئے خاتون کوتشدد کا نشانہ بنانے والے افراد قانون کی زد میںآگئے۔چک نمبر340ج ب کی ہادیہ بی بی زوجہ عبدالغفو ر نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس کے گھر میں امجد وغیرہ چار افراد چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر تے ہو ئے زبردستی داخل ہو ئے اور اس کو تشددکانشانہ بناکر شدیدزخمی کیاہے ۔ بعض افراد کے موقع پر جمع ہو نے پر ملزمان فرارہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں