خاتون پر تشدد کرنے پر لیسکو آفیسر معطل،گارڈنوکری سے فارغ

صفدرآباد(نامہ نگار)لیسکو آفس شیخوپورہ میں خاتون پر تشدد منیجر سٹی ڈویژن معطل ،گارڈ نوکری سے فارغ۔لیسکو دفتر سے خاتون کو تشدد اور گھسیٹ کر باہر نکالے جانے کے معاملہ میں اہم پیش رفت ہو ئی۔مرکزی ملزم آفس گارڈ رب نواز کو نوکری سے برخواست کئے جانے کے بعد نا اہلی ثابت ہونے پر عامر نواز منیجر سٹی ڈویژن لیسکو کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر مملکت توانائی و عوامی امور عبد الرحمٰن خان کانجو نے نوٹس لے کر لیسکو چیف کو حکم دیا تھا ۔مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اور ملازم بھی ملوث پایا گیا تو اسے نوکری سے فوری معطل کر دیا جائے گا۔لیسکو چیف کو مزید تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں