خاتون پر تشدد کرنے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)گھر میں گھس کر خاتون کو تشددکا نشانہ بنانے والے افرادکے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر356 ج ب کی مقصوداں کی بہوصغراں بی بی اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملزمان کاشف وغیرہ اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور صغراں بی بی کوتشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیاشور واویلہ سن کر بعض افراد موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں