فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ترکھانی کے علاقہ 51گ ب میں شادی شدہ خاتون نے نقدی زیورات سمیٹ کر آشنا کے ساتھ بھاگ کر نکاح پر نکاح کر لیا پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کائنات بی بی اور اس کے آشنا زید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق51گ ب کے ساجد اقبال نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کا نکاح کائنات بی بی سے ہوا ، بعد ازاں اس نے ”زید” نامی شخص سے ناجائز تعلقات استوار کر لئے اور اس کی عدم موجودگی میں کائنات بی بی گھر سے زیورات، نقدی سمیٹ کر آشنا کیساتھ بھاگ گئی، بعد ازاں معلوم ہوا کہ کائنات نے طلاق لئے بغیر آشنا کیساتھ نکاح پر نکاح کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




