خاتون کو بھائی سمیت تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)خاتون کو بھائی سمیت تشدد کا نشانہ بنانے اور کپڑے پھاڑنے والے ملزمان کے قانون کی گرفت میں آگئے ۔طفیل کالونی کی صدف رفیق نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرایاکہ شاہد وغیرہ چار افراد نے اس کو اس کے بھائی سمیت لڑائی جھگڑاکرکے اس کے کپڑے پھاڑ دئیے ہیں اور دھمکیاں دی ہیں شور واویلہ سن کربعض افراد نے مداخلت کر کے ان کی جان چھڑائی ہے اور ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔وجہ عناد ملزمان اس پر بری نظر رکھتے ہیں منع کر نے پر وقوعہ سرزد کیاہے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں