خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج

گوجرہ (نامہ نگار)نواحی گائوں میں خاتون کو تشددکا نشانہ بناکر شدید زخمی کر دیا گیا ۔ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔معلوم ہواہے ۔چک نمبر432ج ب کے تنظر حسین کی ہمشیرہ رخسانہ بی بی کوگائوں کے اعجاز وغیرہ نے سوٹوں وغیرہ سے تشددکا نشانہ بنایاجس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔شور شرابہ سن کر لوگ موقع پر جمع ہو گئے تو ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔زخمی کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرہ میں طبی امدادکی غرض سے داخل کرا دیا گیا اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں