خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بنانیوالا گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ ستیانہ نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ فرید ٹائون کے رہائشی اشفاق نے تھانہ ستیانہ میں مقدمہ درج کروایا کہ 27ویں رمضان المبارک کو الزام علیہ تنویر احمد نے سائل کی ہمشیرہ کو ویڈیو کال کی اور اسکے گھر آ گیا الزام علیہ نے گھر میں داخل ہو کر ہمیشرہ کیساتھ زیادتی کی اور موبائل فون پر ویڈیو بنا لی بعدازاں بلیک میل کرتا رہا کہ اسکی ویڈیو وائرل کر دے گا پولیس تھانہ ستیانہ نے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آصف علی کا کہنا ہے کہ زیادتی کیس میں نامزد مبینہ ملزم کسی بھی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں ہے پکڑے جانیوالے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں