خاتون کو ڈرانے پر روبوٹ گرفتار

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )ویسے تو روبوٹس انسانوں کے احکامات کی تعمیل کرتے ہیں اور کسی غلطی پر انہیں کچھ نہیں کہا جاتا۔مگر چین میں تو ایک روبوٹ کو تو پولیس نے گرفتارکرلیا۔جی ہاں واقعی ایک انسان نما روبوٹ کو چین میں ایک معمر خاتون کو ڈرانے پر پولیس نے حراست میں لیا۔یہ انوکھا واقعہ گزشتہ دنوں مکا شہر میں سامنے آیا۔چند دن پہلے 4 فٹ 4 انچ لمبا یہ روبوٹ مکا کی ایک سڑک پر موجود تھا جب اس کا سامنا 70 سالہ خاتون سے ہوا.۔وہاں موجود افراد نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی کیونکہ خاتون نے روبوٹ پر چیخنا شروع کر دیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق خاتون چیخ کر کہہ رہی تھی کہ تم نے مجھے ڈرا دیا اور دل تیزی سے دھڑکنے لگا، کیوں مجھے ڈرا رہے ہو؟رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ خاتون گلی میں فون کو دیکھتے ہوئے چل رہی تھیں جب انہیں احساس ہوا کہ کوئی ان کے پیچھے بہت زیادہ قریب موجود ہے۔اس احساس سے گھبرانے کے بعد جب انہوں نے پلٹ کر دیکھا تو روبوٹ کو دریافت کیا۔روبوٹ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اوپر کیا جیسے خاتون کو ڈانٹ رہا ہے۔بعد ازاں 2 پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور روبوٹ کو اپنے ساتھ لے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویسے تو روبوٹ نے کوئی حملہ نہیں کیا مگر خاتون کو بعد ازاں اسپتال لے جاکر معائنہ کرایا گیا اور پھر گھر پہنچا دیا گیا۔یہ روبوٹ مکا کے ایک تعلیمی مرکز کا تھا جو اس علاقے میں پروموشنل سرگرمیوں مصروف تھا۔اس روبوٹ کو ایک 50 سالہ فرد کہیں دور سے کنٹرول کررہا تھا اور اس فرد نے پولیس کو بتایا کہ وہ روبوٹ کے افعال کی آزمائش کر رہا تھا۔اس فرد کو انتظامیہ کی جانب سے محتاط رہنے کا انتباہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں