خاتون کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو7سال قید،5لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال ہرل نے ایف آئی اے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کا موبائل فون درست کرنے کے بہانے ہراساں کرنے والے ملزم کو مجموعی طور پر 7سال قید اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 2021ء کے دوران مجرم سلیمان مرتضیٰ نے خاتون کا موبائل فون درست کرنے کیلئے لیا۔ بعدازاں موبائل سے لڑکی کا ڈیٹا لیکر نہ صرف ہراساں کیا بلکہ بلیک میل کرنے لگا۔ جس پر این سی سی آئی اے نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم سلیمان مرتضیٰ کے خلاف مقدمہ درج کیا اور مجرم کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 20پیکا ایکٹ 2016 کے تحت دو سال قید’ ایک لاکھ جرمانہ’ 21پیکا ایکٹ کے تحت 3سال قید اور 3لاکھ جرمانہ اور 24پیکا ایکٹ کے تحت مزید 2سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے پر مزید تین ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں