32

خاتون کی یکطرفہ محبت میں 21مقامات کو اڑانے کی دھمکی

چنئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی خاتون نے یکطرفہ محبت میں 21مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دے ڈالیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی کی 30سالہ رینی جوشیلڈا نامی خاتون روبوٹکس انجینئر ہے اور ایک اعلی فرم میں سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ رینی جس شخص سے یکطرفہ محبت کرتی تھی اس نے حال ہی میں کسی اور سے شادی کرلی، شادی کے بعد مبینہ طور پر اس کے جذبات انتقام میں بدل گئے۔خاتون نے جذبات میں آکر 12 مختلف ریاستوں کے مختلف اسکولوں، اسپتالوں اور عوامی مقامات کو بم سے اڑانے کی جعلی دھمکی آمیز ای میلز بھیجنا شروع کردیں اور اس کا الزام مذکورہ شخص پر عائد کرنے کی کوشش کی جس سے وہ مبینہ طور پر یکطرفہ محبت کرتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں